بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدرکے فیض پورہ میں واقع مشہور آستانہ حضرت خواجہ سید شاہ محمد الحسینی المعروف حضرت خواجہ قطب ثانی کا 460 واں عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اس موقع پر تمام مذاہب کے لوگوں نے درگاہ پر حاضری دی۔مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
حضرت سید شاہ نصراللہ محمد محمدالحسینی سجادہ نشین و متولی آستانہ خواجہ قطب ثانی نے میڈیا کو اس کے سہ روزہ تقریبات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ بروز جعمہ بعد نماز عصر مراسم صندل مالی انجام دی جائیں گی ۔اس کے بعد عظمت اہل بیت کے عنوان پر مولانا محمد خواجہ معین الدین قادری کا خطاب ہوگا۔ 8 اپریل بروز ہفتہ چراغاں روشن کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بعد نماز تراویح سید اسراج الدین نوری مبلغ سنی دعوت اسلامی بیدر کا جنگ بدر کے عنوان پر بیان ہوگا۔اس کے بعد محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 9 اپریل بروز اتوار کو زیارت ہوگی۔بعد نماز فجر تبرکات تقسیم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے اتحاد کا مرکز ہے۔ موجودہ حالات میں یکجہتی کی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ بزرگان دین کے آستانے پر امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ برادر ان وطن بھی بلا مزہب وملت سالہ نہ عرس میں شرکت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ramdhan 2023 زکوۃ کے حوالے سے مفتی افسر علی نعیمی ندوی سے خصوصی گفتگو
سجادشین نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے کوویڈ کی وجہ سے سالانہ عرس شریف نہایت سادگی کے ساتھ منایا گیا تھا لیکن اس سال حالات معمول ہیں ان شاء اللہ عرس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کئے جائیں گے۔