انہوں نے کہا کہ عوام میں این آر سی نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنس، تحفظات، بے روزگاری، اور دیگر مسائل پیش نظر عوام میں کافی ڈروخوف کا ماحول پایا جارہا ہے، جس کے چلتے عام لوگوں کے ذہن و دل میں ایک بے چینی سی ہے۔
احمد علی خان نے موجودہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں امن و امان کو فروغ دینے کی کوشش کریں اور ملک کی ترقی کی راہ ہموار کریں۔
کل تنظیم انصاف کے صدر نے این آر سی سے متعلق عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اس کے لیے لازم دستاویزات ووٹر آئی ڈی کارڈ، راشن کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی سرٹیفیکیٹس وہ دیگر ضروری دستاویزات تیار رکھنے کی اپیل کی۔