کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر گلشن عرفات کالونی میں واقع ایک مکان سے چوروں نے ایک لاکھ روپیے کی نقدی اور زیورات چوری کرلیے، ساتھ ہی دروازے پر کھڑی آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔
اس تعلق سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے گلبرگہ میں چوری کی واردات اب مسلسل پیش آرہی ہیں۔ یہاں دن اجالے میں ہی بدمعاش راہگیروں کو چاقو دکھاکر روپے اور موبائل چھین لے رہے ہیں۔ جس سے راہگیر اور مقامی باشندہ خوفزدہ ہیں۔
مزید پڑھیں:نظام آباد: شادی میں 350 گرام سونا چوری ہوگیا
اس واقعے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔