بنگلور: کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم Abdul Azeem Karnataka Minorities Chairman نے اپنے عہدے کے 3 سال مکمل ہونے پر پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے اور ان کی کارگردگی سے وزیر اعلیٰ خوش ہیں۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت نے عبد العظیم کی اقلیتوں کے تئیں خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں کو چئیرمین کے طور پر جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ The three Year tenure of the Chairman of Karnataka Minorities is complete
یہ بھی پڑھیں:
عبد العظیم کو بی جے پی حکومت کی جانب سے مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر 15 اکتوبر 2019 کو فائز کیا گیا تھا تاہم اب ان کی میقات ختم ہوئی. واضح رہے کہ ریاستی بی جے حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق عبد العظیم ہی کو چئیرمین کے طور پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے. یاد رہے کہ اقلیتی طبقات کے حقوق و اداروں کا تحفظ کے مقصد کے ساتھ مائنارٹی کمیشن کا قیام کیا گیا تھا۔