ETV Bharat / state

Global Investors Meet جی آئی ایم میں نو لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے بسواراج بومئی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ اس سال گلوبل انویسٹرس میٹ (جی آئی ایم) میں 9.8 لاکھ کروڑ روپے کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ Karnataka CM on Global Investors Meet

جی آئی ایم میں نو لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے، بسواراج بومئی

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 12:56 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ اس سال گلوبل انویسٹرس میٹ (جی آئی ایم) میں 9.8 لاکھ کروڑ روپے کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے 2.83 لاکھ کروڑ روپے کی تجاویز پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کرناٹک حکومت کے زیر اہتمام فلیگ شپ گلوبل انویسٹرس میٹ، 'انوسٹ کرناٹکا 2022' کے اختتام پر کہا" اس بار تقریباً 29 فیصد تجاویز کو جی آئی ایم کے شروع ہونے سے پہلے ہی منظور کیا گیا تھا"۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کے سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اقدامات کریں۔ Karnataka Hosts Global Investors Meet 2022

انہوں نے جمعہ کی شام کو دیر گئے کہا، ’’گزشتہ تین دنوں میں جن تمام معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، ان پر اگلے تین ماہ کے اندر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ اس کے بعد شفاف رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے۔ بومئی نے کہا کہ پہلا جی آئی ایم 2000 میں منعقد ہوا تھا جس میں 27,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز تھی، جس میں سے 44 فیصد سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.