ضلع بیلگاوی میں کورونا متاثرین کی تعداد اچانک 36 پہنچ جانے سے ضلع میں فکر و خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
وہیں روز بروز کورونا متاثرین کی تعداد میں ہورہے اضافہ کے مدنظر محکمہ ضلع افسران کی جانب سے بیلگاوی کو سیل کردیا گیا ہے۔پولیس بھی سڑکوں پر تفریح کررہے لوگوں پر سختی کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔
کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام تر انتظامات کے باجود 16 اپریل کو کو رونا پازیٹیو کی تعداد 18 سے بڑھ کر 36 تک جاپہنچی ہے ۔صرف ایک ہی دن میں 17 افراد کورونا متاثرین پائے گئےْ ۔
جس علاقے سے کوروناوائرس کے مریض ملے ہیں۔وہاں کے اطراف و اکناف کے تین کلو میٹر کے علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔
اس دوران ضلع ڈپٹی کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔لاک ڈون پر پوری طرح عمل کر کے افسران کا تعاون کریں۔