ہائی کورٹ کے آرڈر کے متعلق وقف پروٹیکشن ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری محمد الیاس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کا آرڈر ایڈووکیٹ عبد الریاض خان کی رکنیت پر اسٹے ہے۔
جب کہ عبد الریاض خان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کا مذکورہ آرڈر ہرگز اسٹے نہیں ہے۔ لہذا وقف بورڈ میں ان کی رکنیت جاری رہے گی اور وہ بورڈ کی میٹنگز میں باقاعدہ حصہ لیں گے۔
ایڈووکیٹ عبد الریاض خان نے بتایا کہ ان پر وقف کی جائیدادوں کے غلط استعمال کے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف سازش کی جارہی سازش ہے۔