ETV Bharat / state

بندہ نواز گیسو دراز درگاہ میں جھیلہ مبارک کی تقریب سادگی کے ساتھ منائی گئی - etv bharat urdu

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے عرس شریف کے ایک ماہ پہلے 17 شوال کو بڑے پیمانے پر جھیلہ مبارک کی تقریب منائی جاتی ہے۔ جس کے لئے ملک بھر سے زائرین یہاں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب جھیلہ مبارک کی تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

kagul _ pkj02_ jilamubark_7204792
بندہ نواز گیسور دارز دورگاہ میں جھیلہ مبارک کی تقریب سادگی کے ساتھ منائی گئی
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 1:10 PM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے عرس شریف کے ایک ماہ پہلے 17 شوال کو جھیلہ مبارک کی تقریب بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔ جس کے لئے ملک بھر سے زائرین یہاں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں، لیکن اس سال کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب جھیلہ مبارک کی تقریب کو سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

دیکھیں رپورٹ

اس موقع پر سینیئر صحافی عزیر اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے مزار مبارک پر سلطان احمد شاہ بہمنی نے گنبد تعمیر کروائی تھی۔ گنبد کی تعمیر مکمل ہونے کی خوشی میں حضرت خواجہ بندہ نواز کے گنبد کے کلش پر پھولوں کا جھیلہ چڑھا کر جھیلہ مبارک کی تقریب کا آغاز کیا تھا۔ اُس وقت سے لے کر آج تک ہر سال حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے عرس شریف کے ایک ماہ قبل 17 شوال کو جھیلہ مبارک کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

یہ تقریب قومی یکجہتی کی مثال ہے۔ اس دن کو ہندو اور مسلمان عید کی طرح مناتے ہیں۔ گھروں میں شیر خرمہ بناکر فاتحہ کا اہتمام کرتے ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے جھیلہ مبارک کی تقریب کو محدود اور سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.