ETV Bharat / state

یادگیر: زرعی مہم کا آغاز - کرناٹک ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کسان زمانۂ قدیم سے پرانی روایتوں پر چل کر اپنی کاشت کاری کررہے ہیں- وہیں پرانے آلات، محدود وسائل اورعدم معلومات کی بنیاد پر کئی بار کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

زرعی مہم کا آغاز
زرعی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 12:06 PM IST

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو فصل سے متعلق معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ زراعت کرنے کے لئے مختلف اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان طبقہ کو زراعت کے کاموں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اچھی فصلوں کے حصول میں بڑی مدد ملتی ہے۔ اچھی فصل کے حصول کے تعلق سے کسانوں میں شعور بیداری کے لیے کریشی ابھیان کا آغاز کیا گیا۔

کسان طبقات کو چاہیے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اچھی فصل تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کریشی ابھیان کا اہم مقصد یہ ہے کہ کسانوں کو زراعت کے تعلق سے نئی معلومات حاصل ہو۔ پانی کا استعمال اور پودوں کی نگہداشت کے تعلق سے اس ابھیان کے ذریعے کسان معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کھیتی کرکے نوجوانوں کے لیے مثال پیش کی

رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ عہدیدار ہر گرام پنچایت کا دورہ کریں گے۔ موبائل اگریکلچر یونٹ کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں میں شعور بیداری لائیں گے۔

اس موقع پر اگریکلچر ڈپارٹمنٹ جوائنٹ ڈائریکٹر دیویکا ڈپٹی ڈائریکٹر بلراج و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.