یادگیر:کرناٹک ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر ہال میں منعقدہ کرناٹک ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) 2022 کے حوالے سے ابتدائی میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یادگیر ضلع کے حوالے سے مذکورہ امتحان کے لئے 27 مراکز بنائے گئے ہیں، پہلا سیشن صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا،TET Exam Will Held On 6th November In Karnataka
اس میں 5295 امیدوار اور دوسرا سیشن دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا، جس میں 6528 امیدواروں سمیت کل 11823 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔ امتحان مراکز کی حفاظت کے لئے پولیس بندوبست کیا گیا ہے۔ مراکز میں کام کرنے والے افسران کو امتحانی قواعد پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تو محکمانہ کارروائی کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ضلع ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز کے ارد گرد 200 میٹر کے علاقے کو نو گو زون قرار دیا اور امتحانی مرکز کے ارد گرد زیراکس اور کمپیوٹر کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Karnataka Rajyotsava Day کنڑ راجیوتسو ڈے کی تیاری کیلئے یادگیر انتظامیہ کی میٹنگ
کرناٹک ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع محمکہ صحت سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام امتحانی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، صاف و صفائی کو برقرار رکھنے اور صحت کے آلات کے ساتھ ہیلتھ اہلکار تعینات کرنے کے لئے اقدامات کریں۔TET Exam Will Held On 6th November In Karnataka