ETV Bharat / state

کرناٹک میں دسمبر تک اسکول نہ کھولنے کی سفارش

محکمہ پرائمری اور ثانوی تعلیم کے ذریعہ جلد ہی دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لیے اسکولوں کو کھولے جانے کے لیے ہدایت دینے کاامکان ہے۔

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:27 PM IST

schools
schools

کرناٹک میں کووڈ-19 ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے ریاستی حکومت سے دسمبر تک اسکول نہ کھولنے کی سفارش کی ہے۔ تاہم ریاستی حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وبا کے سبب ریاست میں اسکول مارچ سے بند ہیں۔

کمیٹی کی صدارت ایم کے سدرشن نے اتوار کو ہونے والی میٹنگ میں کہا 'ریاست میں کورونا کے معاملوں پر قابو پانے سے قبل اسکولوں کو دوبارہ کھولنا مناسب نہیں ہے۔ وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کے روز ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار اور محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے'۔

محکمہ پرائمری اور ثانوی تعلیم کے ذریعہ جلد ہی دسویں اور بارہویں کے طلباء کے لیے اسکولوں کو کھولے جانے کے لیے ہدایت دینے کاامکان ہے۔ بیشتر پرائیویٹ اسکولوں نے آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ہمارے خلاف گینگ بنائی گئی ہے: شہنواز حسین

محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی کووڈ -19 تکنیکی کمیٹی نے مبینہ طور پرشدید سردی کے سبب معاملات میں اضافہ کے خدشہ کے پیش نظر اگلے مہینے تک اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے خلاف ریاستی حکومت سے سفارش کی ہے۔

ماہرین نے اس کے لیے نئی دہلی، ہریانہ، گجرات اور دیگر ریاستوں میں اچانک کورونا کے معاملات میں اضافہ کا حوالہ بھی دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.