ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل، گنتی کے مراکز کیلئے تھری ٹائر سکیورٹی سسٹم لاگو - JK Election Results - JK ELECTION RESULTS

جموں کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل آٹھ اکتوبر کو کر دیا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

جموں و کشمیر میں گنتی کے مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات
جموں و کشمیر میں گنتی کے مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات (ANI)
author img

By ANI

Published : Oct 7, 2024, 7:22 AM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل بروز منگل ہونے جا رہا ہے۔ ووٹوں کی گنتی سے قبل جموں اور کشمیر میں سیکورٹی کو سخت کر دیا، نیز گنتی کے مراکز کے لیے خاص طور سے تین درجے کا سکیورٹی نظام نافذ کیا گیا ہے۔

اتوار کو اودھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امود اشوک ناگپورے نے اس تعلق سے کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گنتی کے مقامات پر تین درجے کا سیکورٹی نظام لاگو کیا گیا ہے۔

ادھم پور کے ایس ایس پی نے بتایا کہ "پہلی پرت میں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری پرت میں ریاستی پولیس کے مسلح دستے ہیں، اور تیسری پرت میں ضلع پولیس کے دستے ہیں۔ اسٹرانگ رومز اور کاؤنٹنگ ہالز دونوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سطح کے افسران حفاظتی انتظامات کی نگرانی کریں گے،‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ گنتی کے مراکز پر 100 میٹر کے دائرے میں ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ "اسٹرانگ رومز اور گنتی مراکز دونوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے ممنوعہ علاقہ" قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "صرف مناسب شناختی کارڈ رکھنے والوں کو ہی گنتی کے مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔" ایس ایس پی نے بتایا کہ گنتی کے دن کیلئے ایک تفصیلی ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے جس سے شہریوں کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی انتخابات 2024: جموں وکشمیر اور ہریانہ کے ایگزٹ پول جاری، اعداد و شمار یہاں دیکھیں

ڈی یو ایگزٹ پول میں جانیے جموں کشمیر اور ہریانہ میں کس کی حکومت بنے گی، یہاں دیکھیے اعداد و شمار

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے: ڈاکٹر طلعت مجید

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ آٹھ اکتوبر کو ہی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایگزٹ پولز کے مطابق جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد آگے ہے جب کہ بی جے پی دوسرے نمبر پر نظر آ رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے این سی اور کانگریس نے اتحاد کیا ہے، جب کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، عوامی اتحاد پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی بھی بڑے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.