کرناٹک: بنگلور کے ڈاکٹر انڈیا چیریٹیبل ٹرسٹ کے 6 ڈاکٹرز و متعدد والنٹیرز پر مشتمل ایک ٹیم بنگلور سے آسام کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے صدر ڈاکٹر حسین نے کہا کہ ان کا یہ اقدام انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر، کورگ، کڑپا و دیگر علاقوں میں جب کبھی سیلاب آیا ان کے ادارے کی جانب سے طبی امداد پہنچائی گئی اور ان کے یہ اقدامات خدمت خلق کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ ریاست آسام میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصانات 25 اضلاع میں 22 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Assam Flood: آسام میں سیلاب کی صورتحال بہتر، 22 لاکھ افراد متاثر