ETV Bharat / state

گلبرگہ: ماں نے کمسن بچی کے ہمراہ خودکشی کرلی

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 9:54 PM IST

شاہ آباد ٹاؤن کی رہائشی شانتی کماری (23) نے اپنے شوہر سدھ لنگ کے نام وہاٹس ایپ پر میسج میں لکھا ہے کہ 'تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ میری اور بیٹی کی زندگی تباہ کردی۔'

گلبرگہ: ماں نے 6 ماہ کی کمسن بچی کے ہمراہ ندی میں کود کر خود کشی کی

کرناٹک کے گلبرگہ میں 6 ماہ کی کمسن بیٹی کے ساتھ ندی میں چھلانگ لگا کر ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ آباد ٹاؤن کی رہائشی شانتی کماری (23) نے اپنے شوہر سدھ لنگ کے نام وہاٹس ایپ پر میسج میں لکھا ہے کہ 'تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ میری اور میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی ہے۔'

پیشہ سے ہائی اسکول ٹیچر شانتی کماری کی چیتاپور تعلقہ کے سدلنگ نام کے شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ دو روز قبل ہی شانتی کماری اپنے مائکے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تریپورہ میں پرتشدد واقعات: حکومت پر راہل گاندھی کی سخت تنقید

وہیں این ڈی آر ایف کی ٹیم اور پولیس عملہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش کا پتہ لگا لیا ہے۔ کمسن بچی کی لاش کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ فی الحال شاہ آباد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.