ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس سے شہر میں کپڑے سِلائی کا کام کرنے والا درزی طبقہ مکمل طور پر متاثر ہے۔
اس تعلق سے ایک ٹیلر ماسٹر سلیم نے بتایا کہ ماہ رمضان کا مہینہ درزی طبقہ کے لئے روزی کمانے کا ایک بہتر مہینہ ہوتا ہے، اس ماہ درزی طبقہ کپڑا سلنے میں مکمل طور پر مصروف ہوتا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن نافذ ہوجارہا ہے جس سے اب درزی طبقہ کو مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس سال بھی رمضان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے درزی طبقہ کے پاس کام نہیں ہے جس سے وہ مالی بحران کے شکار ہیں۔