ای ٹی وی بھارت سے بھارت کرتے ہوئے سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ملک بھر میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ عوام کی جانب سے اس پر روک لگانے کےلیے عرضی داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے روک لگانے سے انکار کردیا اور اس سلسلہ میں حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے آج سی اے اے معاملہ میں سماعت کرتے ہوئے حکومت کو 4 ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سوامی اگنی ویش نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے سی اے اے پر اسٹے لگایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ احتجاجیوں کی بات سننے کےلیے تیار نہیں ہے اور وہ اپنے موقف پر بضد ہیں۔
انہوں نے سی اے اے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین قابل تعریف ہے جو آئین کو بچانا چاہتی ہیں۔