ETV Bharat / state

کبھی بیرون ممالک تانبے کے برتن سپلائی کرنے والے آج بحران کا شکار

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں تانبے کے برتن بنانے والے کاریگروں کی قدیم گلی قلعی گلی کے نام سے مشہور ہے۔ ایک زمانے میں بیرون ممالک تانبے کے برتن درآمد کرنے والی یہ گلی اب بحران کا شکار ہے۔

گلبرگہ کی قلعی گلی
گلبرگہ کی قلعی گلی
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 9:38 AM IST

گلبرگہ کرناٹک کا تاریخی شہر کہلاتا ہے اور اس شہر میں تانبے کے برتن بنانے کا کام کرنے والے کاریگروں کی دکانیں جس علاقے میں واقع ہے اسے 'قلعی گلی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

گلبرگہ کی قلعی گلی

قلعی گلی کے کاریگروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہاں پر تانبے کے برتن بنانے والے کاریگروں کی قدیم دوکانیں موجود ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تعداد مسلم طبقے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کام کو ان کے بزرگوں نے شروع کیا تھا اور یہ کام آج بھی جاری ہے۔ کئی برسوں سے یہاں پر تابنے کے برتن اور قعلی کام کیا جاتا ہے۔

یہاں کے تانبے کے کاریگروں کا کہنا ہے کہ ایک زمانے میں گلبرگہ میں تیار کئے گئے تانبے کے برتن اور دیگر مصنوعات سعودی عرب اور دبئی بھیجا جاتا تھا لیکن آج کے دور میں تانبے کی بڑھتی قیمت کی وجہ عوام نے تانبے کے برتن کا استعمال کرنا کم کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر دھاتوں کے برتن کی بہ نسبت تابنے کے برتن میں کھانا صحت کے لیے بھی فائدے مند ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.