ETV Bharat / state

Student Rally Bidar : بیدر میں ڈان باسکو انسٹی ٹیوٹ کا اجلاس - بیدر میں طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں طلبہ کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف اسکولز، کالجز سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ Student Rally Bidar Karnataka

بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس
بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 5:21 PM IST

بیدر: ڈان باسکو انسٹیٹیوٹ بیدر میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ’’حقوق اطفال‘‘ فیسٹیول کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ سرکل انسپکٹر، بیدر، کپل نے گرو نانک رنگ روڈ سے نیوتاون پولیس اسٹیشن کے ڈان باسکو انسٹیٹیوٹ تک بیداری جلوس کی قیادت کی۔ ریلی میں بیدر ضلع کے منتخب سرکاری/پرائیویٹ سینئر پرائمری/ہائی اسکولوں کے 1000 سے زائد بچوں نے اساتذہ کی موجودگی میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق نعرے درج تھے۔ Bidar Students hold rally

بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس
بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس
بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس
بیدر میں ڈان باسکو انسٹیٹیوشن کا اجلاس

سرینواس ضلع چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بیدر نے جدید دور میں بچوں سے میڈیا، ٹی وی، موبائل پر چیخنے چلانے کے بجائے اچھے عمل میں دلچسپی رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ڈان باسکو سوشل سروس آرگنائزیشن دن رات دنیا بھر کے یتیم، نادار اور غریب بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ اس طرح کے ادارے بچوں کی تعلیم کے لیے نمونہ ہیں۔‘‘ انہوں نے ادارے کی بھرپور مدد کی بھی اپیل کی۔

پروگرام میں رضیہ - چیئرپرسن، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی، بیدر، مہنتیش چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر، بیدر۔ مانیکاراؤ کے پوار گروپ ریسورس آفیسر اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقع پر اسکولی بچوں کے لیے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ اسکولوں میں کوئز، پینٹنگ، رنگولی، ڈانس کے مقابلے کرائے گئے۔ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Tiranga Rally in Bidar بیدر میں کانگریس کی ترنگا ریلی

اس پروگرام کے مہمان خصوصی رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے کہا کہ ’’میں اس موقع پر بچوں کے حقوق کے میلے میں شرکت کرکے بہت خوش ہوں۔ اسکول کی سرگرمیوں کے علاوہ، مختلف اسکولوں کے تمام بچے خاندان کے افراد کی طرح اکٹھے ہوئے میں بچوں کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس تنظیم کا بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے تمام بچوں کو ساتھ لے کر ایسا پروگرام منعقد کیا۔

اس پروگرام میں معززین شہر کے علاوہ محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران اور ڈان باسکو سوشل سروس آرگنائزیشن کا تمام عملہ موجود تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.