دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب طلباء کی رہنمائی کے لیے کرناٹک ملی کونسل اور ہرا ویلفیئر اسوسئیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر بنگلور کے مسلم آرفنیج میں ایک بڑے پیمانے پر کریئر گائڈینس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Student Guidance Program Held in Bangalore
اس پروگرام میں طلباء کو گائڈ کیا گیا کہ دسویں جماعت کے بعد وہ پری-یونیورسٹی میں کن موضوعات کو چنیں یا کس میدان میں اپنے کریئر کو آگے بڑھائیں اس سلسلے میں گائڈ کیا گیا۔ ہیڈ اسٹارٹ پروگرام کے متعلق ایکسپرٹس ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ و ڈاکٹر عبد السبحان اور آل انڈیا ملی کونسل کے قومی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری سلیمان خان نے پیغام دیا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اسکولی ایام ہی سے مسابقتی امتحانات کے بارے میں بیدار و آگاہ کرتے رہیں کہ ان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کا شوق پیدا ہو یہی ہمارے ملک و ملت کا روشن مستقبل ہیں۔