بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو نے پر مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر بچوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔ میونسپل انتظامیہ نے اس ضمن میں جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔ شہر کی مرکزی سڑک سمیت تمام محلوں اور گلیوں میں چلیں تو کتوں کے تین چار گروپ گھومتے نظر آتے ہیں۔
بسویشور سرکل، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سرکل، شاہ گنج کمان سے مین روڈ. گاوان چوک سے منیارتعلیم سمیت شہر کی اہم سڑکوں پر اور محلہ جات میں آوارہ کتوں می بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام پریشان ہیں۔ بیدر کے قبرستانوں میں بھی اوارہ کتوں نے اپنے اڈے بنا لیے ہیں اور خبروں کی مٹی نکال کر قبروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لوگ قبرستانوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں تو ان اوارہ کتے حملہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین ہی معاشرے کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتی ہیں، ڈاکٹر مہرافروز
بیدر بلدیہ کمشنر شیورراج راتھوڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے ٹینڈر دیا گیا ہے جو 10 لاکھ کا ڈنڈا ہے یہ کام دیوالی سے پہلے شروع کیا گیا تھا مالی بحران کے سبب ایک کام رک گیا ہے جس کو یہ ٹینڈر دیا گیا ہے اس نے مزید رقم کی درخواست دی ہے جو ہی رقم جاری ہوگی کتوں کو پکڑنے کا کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔