کورونا وبا سے ہر کوئی پریشان ہے ایسے حالات میں نجی ہسپتالوں میں مریضوں سے زائد رقم وصول کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
گلبرگہ شہر کے ایک وکیل محمد عارف کڈلور کو کورونا مریضوں کی شکایت موصول ہوئی ہے کہ ان سے علاج کے لیے زائد رقم وصول کی جارہی ہے اس سے متعلق وہ کورٹ میں ریٹ پیٹیشن داخل کرنے والے ہیں۔
ایڈوکیٹ محمد عارف کڈلور نے جن ہسپتالوں میں کورونا مریضوں سے من مانی فیس وصول کی جارہی ہے ان مریضوں کو قانونی امداد فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔