بیدر: بیدر شہر کے مشہور حکیم مولانا محمد اسلم قاسمی نے ایسیڈیٹی اور بواسیر سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ مختلف قسم کی غذا اور بدپرہیزی سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں. بواسیر اور ایسیڈیٹی جیسے امراض میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں. بواسیر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہم گرم چیزیں زیادہ استعمال کرتے ہیں اور متوازن غذا استعمال نہیں کرتے اور ٹھنڈی چیزیں استعمال نہیں کرتے، جس کے سبب یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔
انہوں نے صبح کی نہار پیٹ چائے سے متعلق کہا کہ صبح صبح چائے نہیں پینا چاہیے۔ خصوصاً خالی پیٹ چائے نہیں پینا چاہیے۔ خالی پیٹ چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ بیشتر افراد بستر سے اٹھنے سے پہلے ہی ایک کپ چائے پیتے ہیں۔ خالی پیٹ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی، سینے میں جلن اور دانتوں کی خرابی جیسی وجوہات کا باعث بنتی ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ صبح کھانا کھانے سے پہلے گاجر ککڑی جیسی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں اور اگر چائے پینا بھی ہے تو بنا دودھ والی چائے ناشتہ کے بعد پئیں جس سے ایسیڈیٹی ہونے کا کم امکان ہے۔
![گرم چیزوں کے زیادہ استعمال سے بواسیر ہونے کا اندیشہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/18533416_thumb.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
نوجوانوں میں آج کل بواسیر زیادہ پھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ رات دیر گئے سونا، چکن کا بیجا استعمال اور گرم چیزوں کا حد سے زیادہ استعمال اس بیماری کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی شکایت والے احباب رات جلد سو جائیں۔ چکن، مچھلی، انڈا اور مرغی جیسی گرم چیزوں کا استعمال کم کریں۔ اس کے علاوہ اس بیماری میں مبتلا احباب کو چاہیے کہ وہ ان چیزوں کے علاوہ سبزیوں میں آلو اور بیگن استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ حکیم اسلم قاسمی نے کہا کہ کھانا کھانے کے دوران پانی کم پئیں اور کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی پینا چاہیے۔