یہاں پر رمضان المبارک کے مہینے میں ہر ایک ہوٹل میں الگ الگ طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔
یہاں پر ہریس بہت مشہور ہے۔ یہاں کے ہوٹلوں میں رمضان المبارک کے موقع پر اسپیشل ہریس بنائی جاتی ہے جو چکن اور بکرے کے گوشت کی بنائی جاتی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو مخدوم صاحب نے بتاتے ہوئے کہا،' گلبرگہ شہر حیدرآباد کرناٹک کا شہر کا گرم ترین علاقہ ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں یہاں پر عوام شدید گرمی رہنے کے باوجود بھی رمضان کے روزوں کی پابندی کر رہے ہیں۔
یہاں پر رمضان المبارک کے مہینے میں ایک الگ ہی ماحول دیگھنے کو ملتا ہے۔ یہاں پر روزے دار افطاری کے فورٹ، ہریس کھیر اور دیگر چیزیں خریدنے کے لئے بڑی تعداد میں عوام کی کافی بھیڑ نظر آتی ہے۔یہاں پر افطاری سے لیکر سحری تک پوری طرح سے سہولیات بھی رہتی ہے۔