تُماکورو: ریاست کرناٹک کے ضلع تُماکورو کے کوراٹاگرے تعلقہ کے توگاری گھٹہ میں گذشتہ 25 برسوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو سانپ نے کاٹا جس سے اب تک 5 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اسی طرح خاندان کے بقیہ افراد کھیتوں میں جانے سے ڈرتے ہیں۔ Snake Bits 12 People of A Family, Five Died
حال ہی میں اسی خاندان کے گووندا راجو نام کا شخص کھیت میں پانی ڈالنے گیا تھا، اسے بھی سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد گووندا راجو کی موت ہوگئی۔ اب سانپوں کے خوف سے اس خاندان کا کوئی بھی شخص کھیت میں نہیں جاتا۔ حالانکہ یہ خاندان راہو اور کیتو کی پوجا بھی کرتا ہے، لیکن انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سانپوں کا خوف لوگوں کے دلوں میں اس قدر بیٹھ گیا ہے کہ مزدور بھی کھیتوں میں کام کرنے نہیں جارہے ہیں۔ Snake Bits 12 People of A Family, Five Died
یہ بھی پڑھیں: Activists on Communalism کرناٹک میں مسلم دشمنی کی بنیاد پر سیاست، سماجی کارکن فکرمند