کرناٹک ضلع یادگیر میں جمعے کو کورونا وائرس کے 60 پازیٹیو معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔
آج کے مثبت کیسز میں کورونا وائرس کے60 متاثرین مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع یادگیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی ہے۔ جس میں سے اب تک 9 لوگ صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
جبکہ 213 لوگ زیر علاج ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر سے آنے والے لوگوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے اضافے کو دیکھتے ہوئے کرناٹکا حکومت نے پانچ ریاستوں سے آنے والی ٹرینوں بسوں اور پروازوں پر پابندی لگا دی ہے جس میں سے مہاراشٹر بھی شامل ہے۔