ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں گرامین پولیس اسٹیشن میں راہگیروں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے چھ لٹیروں کی ٹولی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
گرفتار ملزمین کے نام مزار سلمان بیگ، مزار منور، رفیق حسین، وسیم زبیر اور ماجد حسین ہیں۔
واضح رہے کہ ان کے موبائل فون میں ہتھیار لے کر ناچنے اور مارپیٹ کرنے کے ویڈیو بھی پولیس کے ہاتھ لگے ہیں اور تیز دھار والے ہتھیار بھی پولیس نے اس گینگ سے برآمد کیا ہے۔
ان چھ افراد کی گینگ شہر میں عوام کو ڈرا دھمکا کر ان کے پاس سے روپے اور زیوارت لوٹنے کا کام کرتی تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے یہ کارروائی ایک اطلاع کی بنیاد پر کی تھی۔
اس ضمن میں اسسٹنٹ پولیس کمشنر انشو کمار اے سی پی کی منصوبہ بندی کے تحت گرامین پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اس گینگ کو گرفتار کیا ہے۔