ETV Bharat / state

Firecracker Sell Increase in Bider بیدرمیں پٹاخوں کی خریداری میں نمایاں اضافہ

بیدر کے نہرو اسٹیڈیم کے روبرو گراؤنڈ میں پٹاخوں کی فروخت کے لئے خصوصی اسٹالز لگائے گئے, دکان مالکان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب دو سال کے بعد آج پہلی بار پٹاخوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ Diwali Celebration in Bidar

پٹاخوں کی خریداری
پٹاخوں کی خریداری
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 12:53 PM IST

بیدر: ریاست کرناٹک شہر بیدر میں برادارن وطن کے تہوار دیوالی کے موقع پر بازاروں میں کافی رونق دیکھنے کو مل رہی ہے، لوگ کثیر تعداد میں پٹاخے خرید رہے ہیں، شہر کے نہرو اسٹیڈیم کے روبرو گراؤنڈ میں پٹاخوں کی فروخت کے لئے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں ،دکان مالکان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب دو سال کے بعد آج پہلی بار پٹاخوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔Diwali celebration in Bidar

پٹاخوں کی خریداری

دکان مالک سید دستگیر نے کہا کہ گزشتہ چالیس سالوں سے وہ یہ کاروبار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پٹاخوں کے یہ خصوصی اسٹالز 15 دنوں کے لیے لگائے گئے ہیں جس کے لیے فائر اسٹیشن سے اسٹال لگانے کے لئے اجازت حاصل کی گئی ہے۔ مقامی گراہک پرمیشور نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد تہواروں میں وہ مسرت نہیں ہے، کیونکہ مہنگائی زیادہ ہے، لیکن تہوار منانا بھی ضروری ہے، اس لیے مہنگی چیزوں کو خرید کر تہوار منایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دیپاولی پٹاخوں کے بغیر ادھوری ہے اس لیے پٹاخوں کی خریداری کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک: دیوالی کے موقع پر گرین پٹاخے کی اجازت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.