بنگلور: کانگریس نے آج بنگلورو میں رشوت خوری معاملے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رشوت خوری معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے مادل ویروپکشپا کا نام سامنے آنے کے بعد کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور بی جے پی کے مفرور رہنما کی فوری گرفتاری اور وزیر اعلی بسواراج بومئی کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا سمیت کئی کانگریس لیڈروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس دوران کانگریس کے رکن اسمبلی راما لنگا ریڈی نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گھپلے اور بدعنوانی ہو رہی ہیں مگر حکومت نے ثبوت مانگ رہی ہے۔ اب یہ ثبوت سامنے ہے۔ ہم سی ایم بومئی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
#WATCH | Several Congress leaders including former CM Siddaramaiah detained by Police during their protest against the Karnataka govt in Bengaluru demanding the arrest of BJP MLA Maadal Virupaksha whose son was caught taking bribe pic.twitter.com/3x8aJsk3WU
— ANI (@ANI) March 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Several Congress leaders including former CM Siddaramaiah detained by Police during their protest against the Karnataka govt in Bengaluru demanding the arrest of BJP MLA Maadal Virupaksha whose son was caught taking bribe pic.twitter.com/3x8aJsk3WU
— ANI (@ANI) March 4, 2023#WATCH | Several Congress leaders including former CM Siddaramaiah detained by Police during their protest against the Karnataka govt in Bengaluru demanding the arrest of BJP MLA Maadal Virupaksha whose son was caught taking bribe pic.twitter.com/3x8aJsk3WU
— ANI (@ANI) March 4, 2023
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کرناٹک لوک آیوکت کی ٹیم نے بی جے پی ایم ایل اے مادل ویروپکشپا کے بیرو کریٹ بیٹے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ گرفتار ہے۔ اس کے بعد ایم ایل اے کے گھر اور دفتر سے 6 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی برآمد ہوئی۔ لوک آیوکت نے اس معاملے میں ایم ایل اے کو ملزم نمبر ایک بنایا ہے، لیکن جمعرات کے اس واقعہ کے بعد سے ایم ایل اے فرار ہیں۔ کانگریس کے کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، قائد حزب اختلاف سدارامیا سمیت کئی مقامی رہنما اور کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ جب یہ لیڈر سی ایم بومئی کے گھر کا محاصرہ کرنے نکلے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں لوک آیوکت کے اہلکاروں نے 40 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے مادل ویروپکشپا کے بیوروکریٹ بیٹے پرشانت کمار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ اس کے بعد لوک آیوکت نے ایل اے کے بیٹے کے گھر سے 6 کروڑ روپے سے زیادہ بے حساب نقدی ضبط کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: