سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ٹویٹ کیا '11 اگست کی رات کانگریس رکن اسمبلی اے شری نیواس مورتی کے ایک رشتہ دار کی جانب سے فیس بک پر قابل اعتراض پیغام پوسٹ کیے جانے کے بعد ڈی جے ہلِّی پولیس تھانے کے باہر بھیڑ نے مخالفت میں مظاہرہ کیا'۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈی جے ہلِّی اور کے جی ہلِّی علاقوں میں تشدد بھڑکنے بعد پولیس کی جانب سے بھیڑ پر گولی چلانے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیے: بنگلور: مسلم نوجوانوں نے مندر کی حفاظت کی
واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی اکھنڈ شرینواس مورتی کے بھتیجے پی نوین نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی جس کی وجہ سے بنگلور شہر کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی گئی اور گزشتہ دیر شب شہر بھر میں کافی ہنگامہ برپا رہا۔