بیدر:کرناٹک کے بیدر میں واقع شاہین پی یو سی سائنس کالج کے طلباء نے سوچھ بھارت مہم کے تحت بیس گاوں میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ سوچھ بھارت ابھیان مہم میں تقریبا سات سو لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔Shaheen College Students Launch Swachh Bharat Abhiyan In Bidar In Karnatka
طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی صفائی مہم میں شرکت کی۔والدین نے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مالی تعاون بھی کیا جس کی مدد سے 20 گاوں میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کوڑے کرکٹ اور پلاسٹ سے پاک بنانے کی کوشش تیز کی گئی۔
شاہین کالج کے طلباء نے نہرو اسٹیڈیم پہنچ کر عہد لیتے ہوئے بیدر کے تمام گاوں کو کوڑا کرکٹ اور پلاسٹ سے پاک کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر شاہین کالج کے چئیر میین عبدالقدیر نے کہاکہ ایک بات سچ ہے کہ جس کام میں طلباء نے حصہ لیا اسے کامیاب ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو بھی سوچھ بھارت ابھیان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ معاشرے میں گندگی سے پاک رکھنا ہے تو لوگوں کو بیدر ہونے کی ضرورت ہے ۔ہمیں اس کے لئے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛Student Forbidden to Wear Hijab اسکول میں حجاب پہننے سے منع کرنے پر طلبہ کا احتجاج
ان کاکہنا ہے کہ جن لوگوں نے سوچھ بھارت ابھیان میں شرکت کی ان کا بہت بہت شکریہ ۔ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی آپ لوگوں سے صفائی مہم میں بھر پور تعاون ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔Shaheen College Students Launch Swachh Bharat Abhiyan In Bidar In Karnatka