ETV Bharat / state

'اگر غلط کام کیا ہے تو مجھے پھانسی دو' - کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیو کمار

منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد ہفتے کے روز بنگلورو واپس آئے کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ 'وہ پراعتماد اور مضبوط ہیں اور انصاف کے لئے لڑیں گے'۔

منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد ہفتے کے روز بنگلور واپس آئے
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 9:30 AM IST

Updated : Oct 27, 2019, 10:40 AM IST

شیو کمار نے کہا کہ 'اگر میرا بھائی، میں اور میرے کنبہ کے افراد قانون کے خلاف ہیں تو میں کسی بھی سزا کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔'اگر میں نے غلط کیا ہے تو مجھے پھانسی دے دیں،لیکن میں خاموش نہیں رہوں گا،میرے ساتھ غلط ہوا ہے،اور میں انصاف کے لئے لڑوں گا'۔

سابق وزیر نے یہ بھی دعوی کیا کہ 'انہوں نے کسی کے ساتھ غداری نہیں کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کیس سے متعلق حقائق اور دستاویزات سامنے لائیں گے۔'

شیو کمار ہفتے کے روز دو پہر کے وقت شہر کے ہوائی اڈے پر اترے۔اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں اور حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

شیو کمار کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تین ستمبر کو گرفتار کیا تھا اور دہلی ہائی کورٹ نے مذکورہ رہنما کی ضمانت منظور کرنے کے بعد بدھ کی شام نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے انھیں رہا کیا تھا۔

دوسری جانب کرناٹک بی جے پی نے شیو کمار کے استقبال کو لیکر کانگریس پر نکتہ چینی کی۔
اس ضمن میں بی جے پی رہنما ہیگڈے نے کہا کہ 'بدعنوان شخص کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے کانگریس ان کا استقبال کررہی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 27, 2019, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.