بنگلور: کرناٹک کے متعدد اضلاع میں گزشتہ دنوں آر ایس ایس و بجرنگ دل کے کارکنان کی جانب سے وی ڈی ساورکر کے پوسٹر چسپا کئے گیے تھے جس کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم سماجی تنظیموں کے کارکنان نے شہر کے متعدد جگہوں پر ٹیپو سلطان کے پوسٹرز چسپا کئے جس کے بعد سے مسلسل تنازعہ جاری ہے۔
![ایشورپا کے متنازعہ بیان پر ای ڈی پی آئی کا رد عمل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-hatemongeringagainstmuslimsisinwakeofupcomingassemblyelectionssaysdpiandwpi-7205032_23082022171338_2308f_1661255018_32.jpg)
مزید پڑھیں:
ایشورپا کے متنازعہ بیان پر ایس ڈی پی آئی اور ویلفیئر پارٹی کے رہنماؤں نے اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں تاریخ میں درج ہے جبکہ آر ایس ایس کے رہنما انگریزوں کی مخبری میں ملوث تھے، لہذا ایشورپا کا بیان کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔