سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مسلم اور دلت کے تعلق سے ایک میمورنڈم ضلع کمیشنر کے ذریعہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کو بھیجا گیا۔
مظاہرہ کے اس موقع سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلعی صدر محمد محسن نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں اور دلتوں کونشانہ بناکر قتل کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلبرگہ کے چامراج نگر کے گنڈل پیت میں رہنے والے دلت پرتاپ پرحملہ کیاگیا تو وہیں رام نگر کے مسلمان سید توصیف پرمظالم ڈھائے گئ۔اسی طرح 23 اپریل کو محمد اسلم اور امانت خان کو قتل کر دیا گیا۔
تاہم قتل میں ملوث ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔