بنگلور: سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا( ایس ڈی آئی پی) کی جانب سے مئی میں منعقد ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے بتایا کہ ایس ڈی پی آئی نے ریاست بھر میں کل 100 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسمبلی انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو لے کر ایس ڈی پی آئی کے صدر ایم کے فیضی نے بتایا کہ وہ بی جے پی کے علاوہ کسی بھی سیکولر سیاسی پارٹیاں جیسے کانگریس و جی ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ SDPI Announced First List of Candidates
ایم کے فیضی نے کہا کہ وہ نظریات کو دیکھتے ہوئے سیکولر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبد المجید نے ان 10 امیدواروں کے نام بتائے جنہیں امیدوار بنایا گیا ہے۔ان میں عبد المجید میسور حلقہ، بی آر بھاسکر پرساد پلیکیشینگر حلقہ، عبس الحنان سروگنہ نگر، الیاس محمد بنٹوال حلقہ ( دکشن کنڑا)، الفونسو فرنکو موڈبدری حلقہ ( دکشن کنڑا)، اکبر بلتنگڑی ( دکشن کنڑا)، حنیف ملور کاپو حلقہ( اڈپی ضلع)، اسماعیل ذبیع اللہ داونگیری ساوتھ حلقہ، بالے کائی شرینیواس چتعہ درگہ حلقہ اور نظیر خان وجے نگر حلقہ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات مئی کے مہینے میں ہونے والے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں زور و شور کے ساتھ تیاریاں کررہی ہیں، وہیں سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا نے بھی ریاست بھر میں 100 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ Karnataka Assembly Elections 2023
یہ بھی پڑھیں : Shivakumar On BJP Tender کانگریس کے اقتدار میں آنے پر بی جے پی کے جاری کردہ ٹینڈر کی جانچ ہوگی، شیوکمار