اس موقع پر اسکول کے صدر گوند راج نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس نمائش میں طلبہ نے مختلف ماڈل بنائے۔ جس میں گھروں کی چھت پر سبزیاں اگانے کے طریقے کے علاوہ بجلی سے چلنے والے مختلف ماڈل قابل ذکر ہیں۔
طلبہ کی حوصلہ افزائی کی خاطر اس موقع پر محمد اسماعیل بادشاہ، ڈاکٹر عارف اور سورج کے علاوہ کئی دیگر اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں طلبا و طالبات موجود تھے۔