بنگلور کے میجسٹک ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پانچ پر ایک چھوٹی سی مسجد ہے جہاں کئی برسوں سے محکمہ ریلوے میں برسر روزگار عملہ اور قُلی حضرات نماز ادا کرتے آرہے ہیں لیکن اب چند سماج دشمن عناصر کی آنکھوں میں یہ بات کھٹک رہی ہے اور انہوں نے اس مسجد کو نشانہ بنایا۔ Attack on Majestic Railway Station Masjid
وشو ہندو پریشد نے ریلوے اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ یہاں غیر قانونی طور پر نماز ادا کی جارہی ہے لہذا اس مسجد میں نماز پر پابندی عائد کی جائے۔
اس سلسلے میں معروف سماجی کارکن صوفی ولی قادری نے کہا کہ 'مسجد پر حملہ کرنے والوں کو یہ بات نظر نیہں آئی کہ پلیٹ فارم نمبر 7 پر ایک مندر اور ایک دیگر پلیٹ فارم پر چرچ بھی ہے۔
صوی ولی قادری نے کہا کہ 'گذشتہ تقریباً 35 برسوں سے یہاں محکمہ ریلوے سے منسلک افراد عبادت کرتے آرہے ہیں لیکن آج فرقہ پرست عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں پاپولر فرنٹ کے لیڈر سید جاوید نے کہا کہ آر ایس ایس کا ایجنڈا اسلام و مسلم مخالف ایجنڈا ہے جسے عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بنگلور میجسٹک ریلوے پلیٹ فاام پر مسجد، مندر اور چرچ کے ہونے کے باوجود آر ایس ایس کی جانب سے صرف مسجد کو ہی نشانہ بنانے کے متعلق صوفی ولی قادری اور پاپیولر فرنٹ نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ریاست میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر ہندو مسلم کے درمیان منافرت پھیلارہی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسجد کو آباد رکھا جائے اور سماج دشمن عناصر پر سخت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد کے مسجد مخالف اقدام کے بعد ریلوے اتھارٹیز نے اس مسجد میں عبادت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیمیں اس کوشش میں مصروف ہوئی ہیں کہ ریلوے پلیٹ فارم نمبر 5 پر واقع مسجد میں نماز کی ادائیگی پر لگی ہابندی ہٹائی جائے اور فرقہ پرست طاقتوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جائے۔