اس موقع پر مشہور سماجی کارکن عمر خالد نے کہا کہ پروگرام کے ختم ہونے کے بعد لوگ سڑکوں پر اتریں اور دستور ہند کی جانب سے دیے گئے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے احتجاج کریں۔
دہلی سے تشریف لائے مو ہیت شرما نے کہا کہ وزیراعظم مودی بھارت کے دستور کے روح کو ختم کرنا چاہتے ہیں، بی جے پی نے ملک کو رام اور رحیم میں تقسیم کر دیا ہے۔
اس موقع پر گیان پرکاش سامی جی، عمر خالد، ڈاکٹر شوشیل گوتم، موہیت شرما، سید منصور قادری، مفتی عبد الغفار قاسمی، سید وحید لکھن کے علاوہ کئی دیگر دلت و غیرسیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔