روشن بیگ نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
روشن بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کانگریس پارٹی کی ناکامی پر تبصرہ کیا جو بلاشبہ سچ تھا اور مجھے اس کی سزا پارٹی سے ملتوی کرکے دی گئی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے بھی بارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں ناکامی کو قبول کر اخلاقی ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تو ریاستی کانگریس کے کارکنوں نے ایسا کیوں نہیں کیا'۔
روشن بیگ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی کانگریس کے مخلص سپاہی ہیں۔
یاد رہے کہ روشن بیگ نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قبل آئے ایکزٹ پول پر تبصرہ کرتے ہوئے پارٹی کی ناکامی کے لیے ریاستی کانگریس کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔