کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے نیا محلہ میں ایک غریب مسلم طبقہ کئi سالوں سے پلاسٹک کی تھیلیوں سے رسیاں تیار کر نے کا کام کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت پلاسٹک کی تھیلیوں سے رسیاں تیار کرنے والی خواتین سے بات چیت کی۔
یہ خواتین بڑی محنت کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلوں کے ایک ایک تار کو جمع کر کے اس کام انجام دیتی ہیں۔
ان کی تیار کی گئی رسیوں کا سب سے زیادہ استعمال کسان اپنے چھوٹے بڑے کام کے لیے کرتے ہیں۔
یہ خواتین خود رسیاں کے تیار کر کے مارکیٹ اور دیہاتوں کا رخ کر کے اسے فروخت کر تی ہیں۔ لیکن انھیں ان کی محنت کے مطابق مناسب دام نہیں ملتا ہے۔
ان کی تیار کی گئی رسیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ ایک رسی کو تیار کر نے کے لئے چار افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ان رسیاں کی مارکیٹ میں زیادہ طلب نہیں ہے۔ اس لئے یہ افراد خود رسیاں تیار کر کے مارکیٹ اور گاؤں میں گھوم گھوم کر فروخت کر تے ہیں۔
ان خواتین نے اپنے کاروبار کو اور فروغ دینے کے لئے لون کے لئے عرضی بھی ڈالی ہے لیکن کئی سال ہونے کے باوجود بھی انہیں حکومت کے جانب سے کوئی مالی امداد نہیں ملی ہے۔
ان خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی علاقے سے ملنے والی سہولت فراہم کا مطالبہ کیا گیاہے۔