ETV Bharat / state

Ro Ba Ro Help Line ورنگل میں روبرو ہیلپ لائن سینٹر کا قیام - اسلامیہ ڈگری کالج

تیلنگانہ کے ورنگل میں واقع اسلامیہ ڈگری کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر انیس صدیقی نے کہاکہ ہمیں تعلیم یافتہ سماج کی تشکیل کی کوشش کے ساتھ ساتھ اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کی شادی کے لئے بھی فکر مند ہونے کی ضرورت ہے ۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن جاری کیا گیا اس سے غریب والدین کو بڑی مدد ملے گی۔

ورنگل میں  روبرو  ہیلپ لائن سینٹر کا قیام
ورنگل میں روبرو ہیلپ لائن سینٹر کا قیام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 7:41 PM IST

بیدر:ڈاکٹر انیس صدیقی نے ای ٹی وی بھارت سے لڑکیوں کے رشتوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر ورنگل میں ہر چھ ماہ میں میگا دو بہ دو (روبرو)پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خصوصا لڑکیوں کی شادیوں سے متعلق کام کیا جاتا ہے۔ان کے لئے مناسب رشتہ ڈھونڈنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مختلف شعبہ جات سے وابستہ لڑکے اور لڑکیوں کی تفصیلات جمع کر نے کے مقصد سے پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ورنگل میں اب تک 7 میگا دوبہ دو (روبرو) پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے چونکہ یہ پروگرام ہر چھ ماہ میں ایک بار صرف ایک دن کے لیے ہوتا ہے۔ اتنا بڑا شہر اور لڑکیوں کے رشتوں میں ارہے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم نے عوام کے اصرار پر ہر ہفتہ اور اتوار دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک دو بدو ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Eshwar Khandre کرناتک میں عوام کی حکومت ہے، وزیر ایشور کھنڈرے

ان کا کہنا ہے کہ دو بہ دو (روبرو) پروگرام کے تحت 240 سے زائد رشتے طے ہو چکے ہیں اور وہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔دو بہ دو (روبرو)ہیلپ لائن سینٹر میں لڑکیوں کے ناموں کے اندراج کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے ۔ رشتہ طے ہونے کے بعد بھی کوئی فیس لی جاتی ہے۔ یہ صرف اور صرف خدمت خلق کے لئے کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.