بنگلورو: اس سلسلے میں رفاہ ادارے کے ذمہ داران نے 18 مارچ کو بنگلور میں ہونے والی بزنس نیٹورکنگ میٹنگ کے فوائد پر روشنی ڈالی اور سبھی سے شرکت کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جماعت ادلامی ہند کا ایک شعبہ ہے جو ملت اسلامیہ میں کاروبار و آنٹرپرنیورز کو فروغ دینے کا کام کرتا ہے۔ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آنٹرپرنیورز کے لئے ہر ماہ تربیتی کارگاہ منعقد کئے جاتے ہیں جس میں خواتین بھی شریک ہوتی ہیں۔ان تربیتی کارگاہوں میں ماہرین کی جانب سے تربیت دی جاتی ہے کہ کاروبار کے میدان میں کیسے اتریں، کیسے کاروبار کو شروع کیا جائے اور مختلف چیلنجز کو فیس کرتے ہعئے کیسے کامیاب ہوں۔
مذکورہ بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ رفاح چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بنگلور چیپٹر کی جانب سے انعقاد کیا جارہا ہے اور ادارے کے ذمہداران کے مطابق اس اجلاس میں 100 سے زائد آنٹرپرنیورز شرکت کریں گے۔
اس موقع پر رفاح چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذمہ دار اختر علی نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومت ہند کے شعبہ ایم ایس ایم ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر گوپی ناتھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور ایم ایس ایم ای کرناٹک کے ہیڈ و جوَئنٹ ڈائریکٹر محتعمہ سوما چودھری گیسٹ اسپیکر ہوں گے۔
اس موقع پر رفاہ ادارے کے ذمہ داران نے سبھی سے اپیل کی کہ اس بزنیس نیٹ ورکنگ میٹنگ میں شرکت کریں، آنٹرپرنیورز سے ملاقاتیں کریں اور اپنے کاروبار کو بلندیوں تک لے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:SIO on Education Policy in Karnataka ایس آئی او کا تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ
ان مہمانان کے علاوہ امپورٹ و ایکسپورٹ کے ماہر جو کہ جنوبی افریقہ میں اپنا کاروبار چلاتے ہیں، سید مجاہد کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو کہ شرکاء کو درآمد و برآمد کے متعلق تفصیل بتائیں گے۔