ETV Bharat / state

Religous Programme آستانہ حضرت خونزہ ماں گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 2:35 PM IST

گلبرگہ ضلع کے ہمنا آباد کے کپنورہ علاقے میں واقع زیارت آثار مبارک کے موقعے پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے شعرکرام نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

آستانہ حضرت خونزہ ماں گلبرگہ میں زیارت آثار مبارک

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے ہمنا آباد کے کپنورہ علاقے میں واقع آستانہ حضرت بی بی کمالہ سلطانہ المعروف خونزہ ماں صاحبہ کی زیارت آثار مبارک کے موقعے پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع کے شعرکرام نے شرکت کی۔

حضرت سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی متولی آستانہ حضرت خونزہ ماں صاحبہ نے گنبد مبارک میں محفوظ تبرکات و آثار مبارک برآمد کئے۔ عزیز اللّٰہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے فاتحہ خوانی فرمائی فضیلت مآب حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخش روضہ منورہ خورد گلبرگہ نے فاتحہ خوانی کے بعد زائرین و معتقدین کی زیارت کیلئے تبرکات و آثار مبارک کی رونمائی فرمائی ۔

بعد ازاں محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ حضرت سید شاہ یداللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب نے محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کی سرپرستی اور حضرت سید علی اکبر حسینی المعروف صابر حسینی نے نگرانی فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: Gulbarga Sirat Ul Nabi Research گلبرگہ میں سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کے قیام کا اعلان

سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک حیدر علی باغبان نائب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.