ETV Bharat / state

'بنگلورو تشدد میں گرفتار بے قصور افراد کو جلد رہا کیا جائے'

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں گذشتہ برس ہونے والے تشدد میں متعدد افراد گرفتار ہوئے تھے، ان میں آج بھی بہت سارے جیل میں بند ہیں اور کچھ کی رہائی ہو چکی ہے۔

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 8:59 AM IST

Updated : Jan 20, 2021, 10:52 AM IST

'بنگلورو تشدد میں گرفتار بے قصور افراد کو جلد رہا کیا جائے'
'بنگلورو تشدد میں گرفتار بے قصور افراد کو جلد رہا کیا جائے'

بنگلورو کے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ بنگلورو تشدد میں بڑی تعداد میں بے قصور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مولانا مطہر سراجی نے مرکزی وزیر سدانند گوڑا سے ملاقات کی اور صورت حال سے انہیں آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست 2020 کے مہینے میں ایک بی جے پی کے حامی نے سوشیل میڈیا میں توہین رسالت پوسٹ کیا تھا جس کے خلاف شہر کے ڈی. جے ہلی پولیس اسٹیشن کے سامنے مسلمانوں نے احتجاج کیا۔

اس دوران تشدد برپا ہو گیا اور اس وقت موجود ہجوم کو کنٹرول کر رہی پولیس فائرنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس تشدد کے معاملے میں پولیس کی جانب سے تقریباً 400 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر یو اے پی اے جیسے سخت قانون لگاے تھے۔

مزید پڑھیں:بیت الخلا سے لاکھوں روپے برآمد

اس سلسلے میں مولانا مطہر سراجی کی قیادت میں علماء کرام و سماجی کارکنان کے ایک وفد نے مرکزی وزیر سدانندہ گوڑا سے ملاقات کی اور ان سے اپیل بے قصور افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سدانندہ گوڑا سے ہوئی ملاقات کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا مطہر سراجی نے بتایا کہ سدانند گوڑا نے انہیں یقن دلایا کہ بےقصور افراد کی رہائی کے سلسلے میں وہ بنگلورو پولیس کمیشنر، وزیر داخلہ و وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے۔

وفد کے رکن و سماجی کارکن صادق پاشاہ نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ ڈی جے ہلی تشدد معاملے میں گرفتار بے قصور افراد کی رہائی جلد عمل میں آئے گی۔

Last Updated : Jan 20, 2021, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.