اس موقع پر عبدالصمد کمو قریشی نے بتاتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو 31 نمونے اور 13 مئی کو 19 نمونے لیے گئے تھے۔ 16 مئی کو 49 اور 17 مئی کو 101 نمونے لیے گئے۔ 18 مئی کو 75 اور 19 مئی کو 30 نمونے لیے گئے۔ ان تمام کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ جو مومن پورہ کے لیے خوشخبری ہے۔ البتہ 20 مئی کو 50 نمونے لیے گئے تھے جس میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جو شہر کے کورونا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ 4 پولیس ملازمین کے بھی نمونے لیے گیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے رنگین مسجد، صدر محلہ اور بھوئی گلی سے فی علاقہ 10 نمونے جمع کرتے ہوئے بنگلور روانہ بھیجے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالجبار ضلع ہیلتھ آفیسر کی نگرانی میں یہ رینڈم ٹسٹ کیے گئے۔
ڈاکٹر ناگلیکر، محمد عظیم الدین شیرینی، فروش، عبدالقدیر چونگے سابق صدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نے ڈاکٹروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے رینڈم ٹسٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔