ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ گلبرگہ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اور ہاٹ اسپاٹ کہلانے والے مومن پورہ علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے ہیلتھ سروے کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر گلبرگہ ڈی ایچ او عبدالجبار نے بتایا کہ 'مومن پورہ علاقے کو کنٹینمینٹ زون قرار دیا گیا ہے، اس پورے علاقے میں کل 28 کورونا مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ مومن پورہ کے وارڈ نمبر 23، 24 اور 25 میں 1189 مکانوں کا دورہ کر کے معائنہ ٹیم نے 6078 افراد کی رینڈم اسکریننگ کی۔
جبکہ علاقے میں 60 سال سے زائد عمر کے 99 افراد کی کورونا وائرس کے جانچ کے لیے نمونے لیے گئے ہیں۔ مومن پورہ کی عوام خود کورونا ٹیسٹ کے لیے آگے آگے رہے، اس موقع پر سابقہ کوڈا چیئرمین اضغر چولبول نے بتاتے ہوئے کہا کہ 'مومن پورہ میں کئی غریب مزدور، عوام رہتے ہیں، یہاں کورونا وائرس متاثر کی تعداد ذیادہ ہے۔
اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیے جانے پر یہاں کے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس علاقے میں حکومت کے جانب سے راشن کیٹس اور دیگر سہولیات نہیں ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے یہاں عوام کے راشن کیٹس اور حکومت سے ملنے والی سہولیات فراہم کرانے کے اپیل کی ہے۔