ETV Bharat / state

مسلم نوجوان کا قتل، ماں نے انصاف کی فریاد کی

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:34 PM IST

کہا جارہا ہے کہ مقتول نوجوان ارباز کا ایک ہندو لڑکی سے عشق تھا۔ شروعات میں پولیس نے کہا تھا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے لیکن مقتول نوجوان کی ماں کا کہنا ہے کہ اس قتل کے پیچھے ہندوتوا تنظیم رام سینا کا ہاتھ ہے۔

مسلم نوجوان کا قتل، ماں نے انصاف کی گہار لگائی

بلگام: کرناٹک کے ضلع بلگام کے خاناپور تعلقہ میں 25 سالہ ارباز نام کے نوجوان کا وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ نوجوان کا سر دھڑ الگ کردیا گیا۔ ریلوے پولیس کو اس کی لاش ریلوے ٹریکس پر کئی ٹکڑوں میں ملی۔

مقتول نوجوان کی ماں کا کہنا ہے کہ ارباز ان کے بڑھاپے کا اکلوتا سہارا تھا، جسے ہندوتوا سنگٹھن رام سینا کے ورکرز نے کئی بار دھمکی دی اور اس کا بے رحمی سے قتل کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ معاملہ "ہنی ٹریپ" کا ہوسکتا ہے جسے رام سینا نے مبینہ طور پر انجام دیا ہے تاہم اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان گرفتار

ارباز کی ماں اور خالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لڑلے کو پھنسایا گیا اور پھر اس کا بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ مقتول ارباز کی ماں اب انصاف کی فریاد کر رہی ہیں۔

محکمہ پولیس کی جانب سے ہندوتوا سنگٹھن "شری رام سینا ہندوستان" کے 8 کارکنان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری یے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.