کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پچھلے تین دن سے وقفے وقفے سے ہورہی بارش نے مختلف مسائل پیدا کردیے، جس کی وجہ سے شہر سے دیہاتوں کو جوڑنے والی سڑکیں بدحالی کا شکار ہوگئی ہیں۔
بارش کے سبب یادگیر سے 8 کلو میٹر دور واقع ایڈلی دیہات کے ایک بریج کے بیچوں بیچ گہرا گڑھا پڑگیا ہے، جس کی وجہ سے اس بریج سے گزرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں یوم عاشورہ سادگی کے ساتھ منایا گیا
مقامی باشندہ گریش کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ چار دنوں سے اس بریج میں سات فٹ گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے مگر چار دن گزرنے کے بعد بھی متعلقہ ذمہ داران نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ یہ ایک مصروف سڑک ہے یہاں سے اورنچا دیہات سے ہوتے ہوئے واری ٹاؤن اور گلبرگہ جیسے شہر کو جوڑنے والی یہ اہم سڑک ہے، باوجود اس بریج کے بیچوں بیچ پڑے گڑھے کو بھرا نہیں جارہا ہے۔
متعلقہ ذمہ داران کو فوری طور پر اس سلسلے میں اقدام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی امکانی حادثے سے لوگوں کا تحفظ ہو۔