ETV Bharat / state

Railways Renamed Tipu Super Fast Express ٹیپو ایکسپریس کا نام اب وڑیئر ایکسپریس کردیا گیا - بنگلورو اور میسور کو جوڑنے والی ٹرین

ریلوے بورڈ نے جمعہ کو بنگلورو اور میسور کو جوڑنے والی ٹرین کا نام ٹیپو ایکسپریس سے بدل کر وڈیار ایکسپریس کر دیا۔ نام کی تبدیلی کا اعلان میسور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا نے کیا۔ Railways Renamed Tipu Super Fast Express

ٹیپو ایکسپریس کا نام اب وڑیئر ایکسپریس کردیا گیا

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 8:18 PM IST

میسور اور تلگپپا کو جوڑنے والی ایک اور ایکسپریس سروس کا نام کنڑ شاعر کویمپو کے نام پر تلگپپا ایکسپریس سے بدل کر کویمپو ایکسپریس رکھا گیا۔ اپنے خط میں کویمپو کی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سمہا نے کہا، "وہ (کویمپو) توہم پرستی، اندھی عقیدت اور ذات، مذہب اور دیگر گروہوں کی بنیاد پر تقسیم میں یقین نہیں رکھتے تھے۔ وہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ اور پدم بھوشن حاصل کرنے والے تھے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی کا میسور کے لوگوں اور شاعر کے آبائی شہر شیموگا پر گہرا اثر پڑے گا۔ Railways Renamed Tipu Super Fast Express

فروری میں، سمہا نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے ملاقات کے بعد نام نام تبدیل کرنے کی درخواست کی۔ تلگوپا ایکسپریس کا نام تبدیل کرنے سے تنازعہ نہیں ہوا، لیکن ٹیپو ایکسپریس کا نام تبدیل کرنے سے ریاست میں بہت سے ناقدین نے تنقید کی۔ کرناٹک ریلوے ویدیکے کے لوکیش ٹی پی نے کہا کہ نام کی تبدیلی بے ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرین کا نام تبدیل کرنے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دیگر ایکسپریس ٹرینوں کے مقابلے میں ٹیپو ایکسپریس اپنے مختصر سفری وقت کی وجہ سے عوام میں مقبول رہی ہے۔ ایم پی پرتاپ سنہا نے فروری میں وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کی اور درخواست کی تھی، اس کے ایک ماہ بعد ٹعین کے نام میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اماجی کارکنان کی جانب سے اس اقدام کو "غیر ضروری سیاست" کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا کہ پرتاپ سنہا کو ایک نئی ٹرین سروس کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا اور اسے ایک مقبول ٹرین کا نام تبدیل کرنے کے بجائے وڈیئر کے نام پر رکھنا چاہئے تھا۔

سماجی کارکنان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیپو کا نام بدل کر وڈیئر رکھنے سے، لوگوں کے لیے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ اس کے بجائے، ایم پی کو سفر کرنے والے عوام کی ضروریات کو سمجھنا چاہیے تھا اور مصروف اوقات کے دوران ایک نئی ٹرین کی شروعات کرنی چاہیے تھی، جس میں وڈیئر کا نام لیا جا سکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.