ETV Bharat / state

Maulana Qari Syed Shamsuddin Message: اولاد کی اچھی تربیت ماں باپ کی ذمہ داری، مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی - Maulana Qari Syed Shamsuddin Message

مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی نے کہا کہ آج نوجوان لڑکیوں کی دین وعقیدہ سے دوری کی وجہ سے ان کی عزت و آبرو تار تار کی جارہی ہے، جو خاتون اپنے عقائد کی درستگی کے ساتھ اعمال صالحہ کرتی رہے گی، اللہ پاک اس کو دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی عطا فرمائیں گے۔ لہٰذا ماں باپ اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور خاص طور پر موبائل سے دور رکھیں۔ Maulana Qari Syed Shamsuddin Message To Parents

اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت کرنا ماں باپ پر فرض ہے:مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 12:07 PM IST

بیدر : مدرسہ اشاعت القرآن للبنات مستعد پورہ بیدر مدرسہ کے احاطہ میں جلسہ تقسیم اسناد و استقبال آمد رمضان کی تقریب منعقد کی گئی۔ حضرت مولانا قاری سید شمس الدین اشاعتی استاذ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ماں کی گود اولاد کے لیے پہلا مدرسہ ہے۔ اولاد کی اچھی تعلیم و تربیت کرنا ماں باپ پر فرض ہے۔ آج نوجوان لڑکیوں کی دین وعقیدہ کی دوری کی وجہ سے ان کی عزت و آبر تار تار کی جارہی ہے۔ جو خاتون اپنے عقائد کی درستگی کے ساتھ اعمال صالحہ کرتی رہے گی اللہ پاک اس کی دنیوی واخروی دونوں زندگیوں میں کامیابی عطا فرمائیں گے۔ جیسا کہ اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے کہ جو مومن مرد و عورت نیک عمل کرے گا، تو ہم اسے ضرور بالضرور پاکیزہ زندگی عطا کریں گے۔ ماں باپ اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت دیں اور خاص طور پر موبائل سے دور رکھیں۔
مزید پڑھیں:Madarasa Kashiful Uloom مدرسہ کاشف العلوم کا اجلاس عام

مفتی محبوب اشاعتی بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کو قیامت کے دن نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ،وہ بہت خوش ہوگا اور کہے گا کہ لو میرا نامہ اعمال پڑھ لو۔ داہنے ہاتھ میں نامہ اعمال کا ملنا جنت کا ٹکٹ ملنا ہے۔ قرآن پڑھتے جاؤ اور جنت کے درجات پر چڑھتے جاؤ۔ جو جتنا قرآن پڑھے گا ، وہ اتنا ہی جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوگا۔ اس موقع پر مدرسہ کی طالبات نے بہت ہی عمدہ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ تکمیل ناظرہ قرآن کرنے والی خوش نصیب طالبات مسکان بیگم بنت محمد خواجہ قریشی ، شائسته ناز بنت محمد ظہیر الدین قریشی ، شگفتہ بیگم بنت محمد عثان قریشی سمیرہ بنگم بنت عبد الصمد قریشی، فاریہ انجم بنت محمد یونس قریشی، ثوبیہ بیگم بنت محمد خواجہ معین الدین قریشی نغمہ فاطمہ بنت محمد حاجی قریشی، نوشین بیگم بنت عبد الصمد قریشی، کہکشاں بنت محمد محجوب قریشی اور ھما نازنین بنت محمد جمیل کو اسناد اور تحفے عطا کیے گئے۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے معلمات، طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ناظم مدرسہ حافظ محمد عمر قریشی نے مہمانان اور تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کا آغاز طالبہ شائستہ ناز کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شمرین بانو نے نعت نبی پیش کیا۔ صدر جلسہ کی دُعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.