ETV Bharat / state

Bilkis Bano case بلقیس بانو کیس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف شاہ پور میں خاتون تنظیم کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 12:19 PM IST

بلقیس بانو کے عصمت ریزی کے مجرمین کو رہا کیے جانے کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں احتجاج جاری ہے،اور لوگ مجرمین کو کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ National Women's Front protest in Shahpur

نیشنل ومینس فرنٹ کا احتجاج
نیشنل ومینس فرنٹ کا احتجاج

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں نیشنل ومینس فرنٹ شاہ پورکی جانب سے تحصیل آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا،یہ احتجاج بلقیس بانو کے عصمت ریزی کے مجرمین کو رہا کیے جانے کے خلاف کیا گیا۔

نیشنل ومینس فرنٹ کا احتجاج

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ومینس فرنٹ کی رکن نزہت فاطمہ نے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں دو رخی رویہ اپنایا جا رہا ہے، ملک کے وزیراعظم کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

National Women's Front protest in Shahpur

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی خواتین کی تعلیم ترقی اور تربیت کی بات کرتے ہیں، لیکن ملک میں خواتین پر ہورہے مظالم کو روکنے اور خواتین کے تحفظ میں ناکام ہیں۔

اس موقع پر شاہ پور تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی گئی، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ بلقیس بانو کے عصمت ریزی کرنے والے ملزمین کو دوبارہ جیل میں ڈالا جائے
اس موقع پر شاہین بیگم ،صابرہ بیگم ،منورہ فردوس تسنیم بیگم نزہت پروین، صالحہ شاکرہ کے علاوہ دیگر خواتین نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.